وفاقی کابینہ کااجلاس طلب:12نکاتی ایجنڈاجاری

0
20

وزیراعظم شہبازشریف نےوفاقی کابینہ کااجلاس طلب کرلیا،12نکاتی ایجنڈا جاری کردیاگیا۔
وفاقی کابینہ کاجلاس کچھ دیرمیں وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا،وفاقی کابینہ 12نکاتی ایجنڈےپرغورکرےگی۔گزشتہ روزکاکابینہ اجلاس اہم بلزکی منظوری کےلئے تھا،آج معمول کااجلاس ہوگا۔
حج پالیسی2025کودوبارہ کابینہ میں منظوری کےلئے پیش کیاجائے گا، یوریاکھادکی مارکیٹ میں قیمتوں کےتوازن پربنائی کمیٹی کی رپورٹ پیش ہوگی،پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ بورڈکےممبران کی تعیناتی کی بھی منظوری کاامکان ہے۔
تین ملکوں کےساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پردستخط کی منظوری ایجنڈےکاحصہ ہے،ملک کی موجودہ سیاسی ومعاشی صورتحال بھی زیرغورآئےگی۔

Leave a reply