(پاکستان ٹوڈے) ذرائع کا کہنا ہے. فاقی کابینہ سے متعلق مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے جس میں اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ، اعظم تارڑ کو وزارت قانون اور عطااللہ تارڑ کو وزارت اطلاعات کا قلمدان دیا جائے گا۔
نئی کابینہ میں استحکام پاکستان پارٹی کے عبدالعلیم خانکو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے جبکہ مشاورت کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کو بھی وفاقی کابینہ میں 2 وزارتیں دی جائیں گی۔
خواجہ آصف کو دفاع اور مصدق ملک کو پیٹرولیم کا قلمدان دیا جائے گا جبکہ امیر مقام کو بھی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
نئی وفاقی کابینہ میں شزا فاطمہ خواجہ وزارت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی، محمد اورنگزیب وزارت خزانہ اور سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی وزارت داخلہ کا قلمدان سنبھالیں گے۔
ذرائع کے مطابق طارق فاطمی کو معاون خصوصی برائے خارجہ اور احد چیمہ کو مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ جام کمال اور چوہدری سالک بھی وفاقی کابینہ میں شامل ہوں گے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پہلی حج پرواز 160 حجاج کرام کو لیکر کراچی پہنچ گئی
جون 22, 2024 -
امریکی صدارتی انتخابات:پوپ فرانس نےاہم اعلان کردیا
ستمبر 14, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔