ٓئی فون کا کون ساورژن سب سے مہنگا ہو گا؟

0
37

پاکستان ٹوڈے: آئی فون صارفین کیلئے خوشخبری , کیا آپ آئی فون کے اس ورژن کے بارے میں جانتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جو17 پرو میکس سے بھی مہنگا ہونیوالا ہے؟ مشہور امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئندہ برس آئی فون 17 پلس کی بجائے آئی فون 17 سلم متعارف کرائے جانے کا امکان ظاہر کر دیا۔ ایپل اگلے سال کیلئے لائن اپ 17 سیریزمیں ونیلا آئی فون، پرو اور ایک پرو میکس متعارف کرنے کا اعلان پہلے ہی کرچکی ہے، لیکن ان کے ساتھ ایک آئی فون 17 سلم بھی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

اگرچہ ایپل کی آئی فون 16 سیریز کی لانچنگ میں بھی ابھی چند ماہ باقی ہیں، تاہم آئی فون 17 سیریز کے بارے میں ریویوز اور لیکس پہلے ہی منظر عام پر آ رہی ہیں، جس کی لانچنگ اگلے سال متوقع ہے۔ ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ لائن اپ کا سب سے مہنگا ترین فون ہوگا، جس کی قیمت آئی فون 17 پرو میکس سے بھی زیادہ ہوگی۔

اس میں آئی فون 17 پرو میکس سے زیادہ پریمیم سپیسی فیکیشن ہونے کی بھی توقع ہے۔آئی فون 17 اور 17 سلم میں 8 جی بی ریم جبکہ آئی فون 17 پرو اور پرو میکس میں 12 جی بی ریم ہوگی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ آئی فون 17 سلم کا ڈسپلے 6.6 انچ ہوگا۔

Leave a reply