ٹیسٹ سیریز:بنگلہ دیش کی ٹیم دورہ پاکستان کیلئے پہنچ گئی

0
20

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کےدومیچزکی سیریزکھیلنےکےلئے بنگلہ دیش کی ٹیم لاہورپہنچ گئی۔پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 اگست سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان کےدورےپرآئی بنگلہ دیش ٹیم کوسخت سیکیورٹی میں ائیرپورٹ سےہوٹل منتقل کردیاگیا۔بنگلہ دیش ٹیم آج مکمل ارام کرے گی اور اگلے تین روز 14، 15 اور 16 اگست کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں اپنا پریکٹس سیشن کرے گی۔
مہمان ٹیم 17 اگست کو اسلام آباد روانہ ہو جائے گی، پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 21 اگست سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

Leave a reply