پاکستانی اداکارائیں انتہائی باصلاحیت ہیں اسی لیے تو اِن کی اداکاری اور خوبصورتی کی تعریف ناصرف پاکستان بلکہ بیرونِ ملک بھی کی جاتی ہے۔
پاکستانی اداکارہ نوشین شاہ نے’دا فہد انصاری شو’ میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی ،جہاں وہ شوبز انڈسٹری سے متعلق دلچسپ سوالوں کے جوابات دیتی نظر آئیں۔
شو کے میزبان نے نوشین شاہ سے پوچھا کہ ‘آپ کو کیا لگتا ہے کہ ہماری شوبز انڈسٹری میں سب سے امیر ترین فنکار کون ہوگا ؟
انہوں نے کہا کہ ‘ یہ مجھے کیسے پتا ہوسکتا ہے؟
اس کے بعد نوشین شاہ نے تکّے مارتے ہوئے پاکستانی فنکاروں کے نام لیے اور کہا کہ ‘ماہرہ خان ہوسکتی ہیں یا پھر صبا قمر بھی کیونکہ دونوں بڑی اسٹارز ہیں’۔
نوشین شاہ نے مزید نام لیتے ہوئے کہا کہ ‘ فہد مصطفیٰ اور ہمایوں سعید بھی پاکستان کے امیر ترین فنکار ہوسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ایک پاکستانی نیوز ویب سائٹ کے مطابق 2024 میں پاکستان کے سب سے زیادہ امیر فنکاروں کی فہرست میں صبا قمر سرِ فہرست ہیں جبکہ فیصل قریشی دوسرے نمبر پر ہیں لیکن یہ تصدیق شدہ خبر نہیں۔
حکومت ان ایکشن:خونی کھیل پتنگ بازی کیخلاف بل منظور
جنوری 21, 2025چاقوحملےمیں زخمی ،اداکارسیف علی خان ہسپتال سےگھرمنتقل
جنوری 21, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔