پاکستان بھرمیں مہنگائی ایک سال میں کم ہو کر 38 فیصد سے 11.8 فیصد پر آگئی

0
30

اسلام آباد:(پاکستان ٹوڈے) ادارہ شماریات کے طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق اپریل کے مقابلے میں ماہ مئی میں سی پی آئی افراطِ زر 11.76 فیصد ریکارڈ ہوا ہے، اپریل میں مہنگائی 17.2 فیصد کی سطح پر ہوئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق مئی 2024ء میں ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی میں 3.24 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے، مئی میں مہنگائی 11.76 فیصد پر آ گئی، مئی میں شہروں میں مہنگائی میں 2.80 فیصد، دیہات میں 3.89 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔

ادارہ شماریات کی تفصیلات کے مطابق ، کہ جولائی 2023ء سے مئی 2024ء تک مہنگائی کی شرح 24.52 فیصد رہی، مئی میں مائع ایندھن 9.4 فیصد، بجلی کے چارجز 4.5 فیصد، موٹر فیول 3.18 فیصد سستا ہو گیا ہے۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ شہری علاقوں میں ٹماٹر و پیاز 51 فیصد، چکن 35.2 فیصد، گندم 22.7 فیصد سستی ہوئی۔

ادارہ شماریات کی اس رپورٹ میں کہا کہ مئی میں آلو 14.73 فیصد، گوشت 4 فیصد اور لوبیا 3.9 فیصد مہنگا ہوا، ٹرانسپورٹ اور طبی سہولتوں میں 3،3، انڈوں کی قیمت میں 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اپریل کی نسبت مئی میں ڈینٹل سروس 15 فیصد، ڈاکٹر فیس 5 فیصد بڑھی کا امکان ہے۔

ایک سال کے دوران مشروبات 24 فیصد اور خشک میوے 23 فیصد مہنگے ہوئے، گزشتہ سال کی نسبت دال ماش 22 فیصد جبکہ چینی 19 فیصد مہنگی ہوئی، ایک سال میں خشک دودھ 22، مٹھائی 16، دال مسور 15 فیصد مہنگی ہوئی، ایک سال میں بیکری 11، گیس 318، بجلی 59 اور ٹرانسپورٹ 32 فیصد مہنگی ہوئیں۔

 

 

Leave a reply