پاکستان میں حالیہ کم بارشیں ہونے کی وجوہات سامنے آ گئیں

0
35

پاکستان میں حالیہ کم بارشیں ہونے کی وجوہات سامنے آ گئیں۔
ماہرین ِ موسمیات نے وطن ِ عزیز میں حالیہ کم بارشیں ہونے کی وجہ کمزور لا نینا کو قرار دیدیا۔دنیا کا سب سے بڑا سمندر بحرالکاہل ہر تین سےپانچ سال میں پانی گرم اور ٹھنڈا ہونے کے ایک آب وہوائی چکر سے گزرتا ہے، اس چکر کے گرم دور کو ’’ال نینو‘‘اور سرد دور کو’’لانینا‘‘ پکارا جاتاہے۔
یہ قدرتی چکر عالمی آب و ہوا پہ اثرانداز ہوتا ہے، اگر لانینا کی سرد پانی سے لدی ہوائیں گرمیوں میں پاکستان پہنچیں، تو موسم ٹھنڈا کرنے اور بارشوں کا سبب بنتی ہیں اور اگر یہ ہوائیں سردیوں میں آئیں، تو سردی بڑھانے کیساتھ مناسب بارشوں کا باعث ہوتی ہیں،مگراس بار بحرالکاہل کا پانی گلوبل وارمنگ کی وجہ سے قدرتی طور پہ ٹھنڈا نہیں ہو سکا اور اب بھی خاصا گرم ہے، اس لیے کمزور لانینا نے جنم لیااور یہ دور دیر سے پاکستان پہنچا ،چنانچہ وطن عزیز پاکستان میں اس سال نا صرف زیادہ سردی نہیں پڑی، بلکہ موسم سرما میں بارشیں بھی نا ہونے کے برابر ہوئیں اورپاکستان کے بیشتر علاقوں کو خشک سالی کا سامنا ہے۔

Leave a reply