پاکستان میں والی بال میچ آسٹریلیا کو شکست دیدی

0
60

اسلام آباد:(پاکستان ٹوڈے) اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو تین صفر سے ہرایا، پاکستان کی فتح کا اسکور 26-24 ، 25-19 اور 25-23 رہا۔

پاکستان نے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو 25-22، 25-22 اور 25-20 سے شکست دی تھی۔

پاکستان والی بال ٹیم نے 3 میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں بھی آسٹریلیا کو شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی تھی۔ پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان تیسرا میچ کل کھیلا جائے گا۔۔

 

 

Leave a reply