پاکستان کی خاتون پولیس افسرارفعت بخاری کابڑاکارنامہ،عالمی اعزازاپنےنام کرلیا۔
امریکاکےشہرشکاگومیں 61ویں سالانہ کانفرنس کانعقادانٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس کی جانب سے کیاگیاجس میں پنجاب پولیس کی ایس ایس پی رفعت بخاری کو شاندار خدمات پر عالمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کےمطابق ان دنوں ایس ایس پی رفعت بخاری پنجاب سیف سٹیز میں خدمات سر انجام دے رہی ہیں، ہرسال دنیابھرمیں ایک خاتون پولیس افسرکویہ ایوارڈدیاجاتاہےجوافسراپنےمعاشرے کیلئے غیر معمولی خدمات سرانجام دیتی ہے۔
ایس ایس پی رفعت بخاری کو خواتین کے تحفظ، اے آئی روڈ سیفٹی میکنزم اور انٹیلیجنٹ ٹریفک مینجمنٹ کی تیاری پر ایوارڈ کا حقدار ٹھہرایا گیا۔
کانفرنس میں انٹرنیشنل ایسوسی ایشن کی صدر ڈیبرا فریڈل نے رفعت بخاری کو ایوارڈ سے نوازا، آئی جی پنجاب عثمان انور اور ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی احسن یونس نے رفعت بخاری کو مبارکباد دی۔
Copyright Pakistan Today. All Rights Reserved. Developed By: ATRG World ©