پاکستان کی فضائی حدودبند ،ائیر انڈیا کو روزانہ کتنانقصان ہوگا؟تفصیلات آگئی

0
27

بھارت کےلئےپاکستان کی فضائی حدودبند ہونےپرائیر انڈیا کو روزانہ 20کروڑ روپےنقصان اٹھاناپڑھ سکتاہے۔
پاکستان کی فضائی حدود بھارتی ائیر لائنز کے لیے بند کیے جانے کے بعد ائیر انڈیا نے اپنی بین الاقوامی پروازوں کے لیے متبادل اور طویل راستے اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے باعث پروازوں کا دورانیہ، ایندھن کا خرچہ بڑھا ہے، اور مسافروں کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے ائیر انڈیا کو روزانہ 20کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوتا ہے، شمالی امریکا، یورپ، برطانیہ اور مشرق وسطیٰ کیلئے بھارتی طیارے طویل راستے اختیار کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔ طویل روٹ کی وجہ سے مسافر متاثر ہوتے ہیں، پروازوں میں تاخیر ہوتی ہے اور اخراجات میں اضافہ ہوتا ہے۔
ائیر انڈیا کے کرایے تاحال برقرار ہیں اور بین الاقوامی مسابقت کے مدنظر اضافہ نہیں کیا، دلچسپ بات یہ ہے کہ ائیر انڈیا نے طویل پروازوں کے باوجود کرایوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا۔ دہلی سے لندن کا کرایہ تاحال تقریباً 7 لاکھ 35ہزار پاکستانی روپے ہے جبکہ دہلی سے نیویارک کا کرایہ تقریباً 8لاکھ 7ہزار پاکستانی روپے ہے، جو کہ23 اپریل 2025 سے قبل کے کرایوں کے برابر ہے۔

Leave a reply