پاکستان کے حوالے سےایمریٹس ایئرلائن کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا

0
16

پاکستانی ہوا بازی کی صنعت میں اہم پیشرفت،ایمریٹس ایئرلائن کا پاکستان کے حوالے سے بڑا فیصلہ سامنے آ گیا۔
ایمریٹس ایئرلائن نے پاکستان میں اپنے کاروبار کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کراچی ایئرپورٹ پر کارگو بزنس حب بنانے کے حوالے سے ایئرپورٹس اتھارٹی سے رابطہ کر لیا۔
رپورٹ کے مطابق ایمریٹس ائیرلائن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارگو ٹرمینل پر 90 ہزار سکوائر فٹ کی جگہ مانگ لی، کارگو بزنس کی بڑھتی طلب کے پیش نظر ایمریٹس نےبھی اپنا کارگو حب کراچی میں بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس وقت کراچی میں سب سے زیادہ کارگو بزنس ایمریٹس ائیرکا ہے، صرف کراچی سے 2024 کے دوران سب سے زیادہ 27 ہزار ٹن سے زائد کارگو ایمریٹس ائیرلائن نے اٹھایا، جبکہ قومی ایئرلائن پی آئی اے درست منصوبہ بندی نہ ہونے کی وجہ سے2024 کے دوران کراچی سے صرف 2 ہزار ٹن کارگو کا بزنس حاصل کرسکی۔
ذرائع کے مطابق ایمریٹس ائیر لائن کی درخواست پر ائیرپورٹ اتھارٹی نے کارگو ٹرمینل پر جگہ دینے کیلئے کام شروع کردیا ہے۔

Leave a reply