پاکستان ہمیشہ فلسطین کےموقف کی حمایت کرتارہےگا،وزیراعلیٰ مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ پاکستان ہمیشہ سے فلسطین کے موقف کی مکمل حمایت کرتا آیا ہے اور کرتا رہے گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا یوم اظہار یکجہتی فلسطین پر اپنےپیغام میں کہناتھاکہ فلسطین کے مظلوم عوام کی حالت زار پر دنیا کی خاموشی انسانیت کے لیے ایک المیہ ہے۔ فلسطین کا مسئلہ صرف فلسطینیوں کا نہیں بلکہ پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔ فلسطین کے لوگ اپنے بنیادی حقوق اور اپنی زمین کے تحفظ کے لیے لڑ رہے ہیں۔پاکستان ہمیشہ سے فلسطین کے موقف کی مکمل حمایت کرتا آیا ہے اور کرتا رہے گا۔
مریم نوازکامزیدکہناتھاکہ مسلم لیگ(ن) نے ہر فورم پر فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔ وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے فلسطین اور کشمیر کے مسئلے اور اس کے حل کا روڈ میپ جاندار انداز میں پیش کیا ہے۔ پاکستان کی حکومت اور عوام فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔جب تک اس کا منصفانہ حل فلسطینی عوام کی امنگوں کے مطابق نہیں نکلتا، دنیا میں امن کا قیام ممکن نہیں۔ دنیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو چاہیے کہ فلسطین کے مظلوم عوام کی مدد کے لیے آگے بڑھیں اور ان کے حقوق کا تحفظ کرے۔
امارات کی سموگ کے اثرات کم کرنے کیلئے مدد کی پیشکش
نومبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔