پاکستا ن کےصحرائی علاقوں میں تھوریم کے بڑے ذخائر کا انکشاف

0
27

صحرائی علاقوں میں تھوریم دھات کے 10 ہزار ٹن تک  ذخائر  کا انکشاف، پاکستان  تھوریم ذخائر سے ہزارہا میگاواٹ بجلی بنا سکتا ہے۔
حال ہی میں شائع ہونیوالی ایک سائنسی رپورٹ کے مطابق سندھ وبلوچستان کے صحرائی علاقوں کی چٹانوں میں تھوریم دھات کے 10 ہزار ٹن تک ذخائر موجود ہیں۔یہ دھات مولٹن سالٹ نامی ری ایکٹر میں کیمیائی عمل سے یورینیم 233 بن کر بجلی بناتی ہے، صرف ایک ٹن تھوریم سے 200 ٹن یورینیم اور 35 لاکھ ٹن کوئلے جتنی نسبتاً صاف بجلی بنانا ممکن ہے۔
رپورٹ کے مطابق چین صحرائے گوبی میں دنیا کا پہلا مولٹن سالٹ ری ایکٹر تعمیر کر رہا ہے، پاکستان بھی چینی تعاون سے یہ جدید ترین ری ایکٹر لگا سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ چین میں10 تا 15 لاکھ ٹن تھوریم کے ذخائر محفوظ جو بجلی کی چینی ضروریات 50 ہزار سال تک پوری کر سکتے، پاکستان چین سے بھی تھوریم منگوا کر سستی بجلی بنا سکتا ہے۔

Leave a reply