پریکٹس اینڈپروسیجرآرڈیننس:عدالت نےاہم ہدایت کردی

0
10

پریکٹس اینڈپروسیجرآرڈیننس 2024پرعدالت نےرجسٹرارآفس کودرخواست سماعت کے لئے مقرر کرنےکی ہدایت کردی۔
لاہورہائیکورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس2024کےخلاف درخواست پرسماعت ہوئی۔ جسٹس فیصل زمان خان نے منیر احمد کی درخواست پر بطور اعتراض کیس سماعت کی ۔درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ اظہر صدیق عدالت میں پیش ہوئے۔
لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر متعلقہ بینچ نہ ہونے کا اعتراض ختم کر دیا۔عدالت نے رجسٹرار آفس کو درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔
درخواست گزارنےموقف اختیارکیاکہ صدارتی آرڈیننس بدنیتی پر مبنی ہے۔ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے سپریم کورٹ کے اختیارات کو کم یا زیادہ نہیں کیا جاسکتا۔
درخواست میں استدعاکی گئی کہ عدالت صدارتی آرڈیننس کو کالعدم قرار دے۔ عدالت پٹیشن کے حتمی فیصلہ تک صدارتی آرڈیننس پر عمل درآمد روکنے کا حکم جاری کرے۔

Leave a reply