پنجاب میں دفعہ144کانفاذلاہورہائیکورٹ میں چیلنج

0
35

پنجاب میں دفعہ144کانفاذلاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا۔
متفرق درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے اظہر صدیق نے دائر کی ۔متفرق درخواست میں پنجاب حکومت ،ہوم سیکرٹری پنجاب اور ڈپٹی کمشنرز کو فریق بنایا گیا ۔
درخواست گزارنےموقف ااپنایاکہ پنجاب دفعہ 144کا نفاذ سیاسی بنیادوں پر کیا گیا ۔ایک سیاسی جماعت کے پرامن احتجاج کو روکنے کے لیے دفعہ 144لگائی گئی ۔
درخواست میں استدعاکی گئی کہ عدالت دفعہ 144کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روزتحریک انصاف کےاحتجاج کےاعلان پرپنجاب حکومت نےآج سےتین دن کےلئے صوبےبھرمیں دفعہ 144نافذکردی تھی۔

Leave a reply