پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ:ریلوےنےکرائےبڑھادئیے

0
47

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکےبعدجہاں نجی کمپنیوں نےبسوں اورویگنوں کےکرائےمیں اضافہ کیاوہاں ریلوےنےبھی مسافروں کی مشکلات میں اضافہ کرتےہوئےٹرینوں کےکرائےمیں اضافہ کردیا۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مہینےمیں دومرتبہ ردوبدل کیاجاتاہےجس میں کبھی قیمتوں میں کمی اورکبھی اضافہ کردیاجاتاہے۔رواں ماہ کی پندرہ تاریخ کوپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تقریبا10روپےتک اضافہ کیاگیاجس کے اثرات مہنگائی کی صورت میں آناشروع ہوگئے۔ محکمہ ریلوے نے ٹرینوں کے کرایوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کر دیا۔محکمہ ریلوےنےنوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق کرایوں میں اضافےکااطلاق پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلنے والی تمام ٹرینوں پر بھی ہوگا، نئے کرایہ نامے کا اطلاق 19 جولائی بروز جمعہ سے ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں کہاگیاکہ تمام مسافر ٹرینوں کی اکانومی، اے سی سٹینڈرڈ، اے سی بزنس، اے سی پارلر کلاسز کے کرایوں میں ایک فیصد اضافہ کیا گیا ہے، میل، ایکسپریس اور انٹرسٹی مسافر ٹرینوں کے کرائے بڑھائے گئے ہیں۔

Leave a reply