پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

0
42

پاکستان ٹوڈے: وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4.74 روپے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.86 روپے کمی کی گئی ہے۔

قبل ازیں جاری بیان میں پٹرول کی قیمت میں 15.4 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 7.9 روپے کمی کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کئے گئے جن میں پچھلے ماہ کی قیمتوں میں کمی بتائی گئی۔

وزارت خزانہ کے وضاحتی بیان کے بعد نوٹیفیکیشن کچھ دیر میں جاری کر دیا جائے گا

بیوروکریسی نے وزیراعظم کو ماموں بنا دیا, وزیراعظم سے غلط سمری پر دستخط کروائے گئے، پرنسپل سیکرٹری نے وزیراعظم کو غلط اور پرانے اعدادوشمار پر منظوری کروا لی تھی ، وزیراعظم آفس نے 15 روپے فی لیٹر کمی کا اعلامیہ بھی جاری کروا دیا تھا۔

پیٹرول کی نئی قیمت 268 روپے 36 پیسے مقرر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے کی کمی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 270 روپے 22 پیسے مقرر۔

Leave a reply