پیکاقانون کی کس شک پراعتراض ہےبتایاجائے،عطااللہ تارڑ

0
42

وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نےکہاہےکہ پیکاقانون کی کس شک پراعتراض ہےبتایاجائے۔
لاہورمیں تقریب سےخطاب کرتےہوئے وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکاکہناتھاکہ وزارت اطلاعات کےماتحت تمام اداروں کومنافع بخش بناناہے،ملازمین کی فلاح وبہبودادارےکی فلاح بہبودسےمنسلک ہے،ادارہ جتنامنافع بخش ہوگاملازمین اتناہی خوش ہوں گے،جس دن حلف لیاعہدکیاتمام اداروں کومنافع بخش بناناہے،ہمیں اس بات سےیادرکھاجائےگاکہ کس نےکیاکام کیاتھا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ اداروں کی ریفارمزسےپیچھےہٹنےوالانہیں ہوں،جنہوں نے ادارےکومالی نقصان پہنچایاوہی مسائل کےذمہ دارہیں،اسلام آبادجاتےہی صحت کارڈپرکام کروں گا،رپورٹرز اورصحافیوں کوبھی صحت کارڈمیں شامل کیاجائےگا،صحافیوں کےلئےہیلتھ سکیم لائےبجٹ میں بھی اس کااعلان کیا،پورےپاکستان میں صحافیوں کاعلاج ہورہاہے۔
عطااللہ تارڑکاکہناتھاکہ رجسٹریشن کاطریقہ کاربھی انتہائی آسان بنایاہے،دوران سروس جن صحافیوں کاانتقال ہوجاتاہےان کےلئےپالیسی بنائیں،صحافیوں کی دوران سروس موت پرکوئی نہ کوئی پالیسی واضح کرناہوگی،کچھ لوگ صحافت کی آڑمیں صحافت کوبدنام کررہےہیں،کچھ لوگ جودل میں آتاہےنشرکرتےاور بولتےہیں،پیکاقانون کی کس شک پراعتراض ہےبتایاجائے،الیکٹرانک میڈیاکاقانون موجودہے،پیمراموجودہے۔

Leave a reply