پی ایس ایل10:گلیڈی ایٹرزنےزلمی کو64رنزسےشکست دیدی

0
5

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)10 کے17ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاورزلمی کو64رنز سے شکست دےدی۔
لاہورکےقذافی سٹیڈیم میں کھیلےگئےپی ایس ایل کےگروپ میچ میں پشاورزلمی کے کپتان بابراعظم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ کیا جوکہ فائدہ مندنہ ثابت ہوا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےپہلےبیٹنگ کرتےہوئے مقررہ 20اوورزمیں 7وکٹوں کےنقصان پر179رنزکاہدف دیا۔جواب میں پشاورزلمی کی ٹیم 15ویں اوورز میں 114 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
پشاورزلمی کی اننگز:
پشاورزلمی کی جانب سےاننگزکاآغازاوپنرصائم ایوب اورکپتان بابراعظم نے کیا جوکہ زیادہ کامیاب نہ ہوسکےصائم ایوب صرف 7رنزبناکر17کے مجموعےپر پویلین لوٹ گئے، پھرمایاناز بلے باز بابراعظم بھی زیادہ دیرتک کریز پر نہ ٹھہر سکےوہ بھی 12رنز بناکروکٹ گنوابیٹھے۔
محمدحارث نے17رنزفراہم کیےاورآؤٹ ہوگئے۔ ٹام کوہلر کیڈمور 5 سکور بنا کر پویلین لوٹ گئےجبکہ مچل اون 15، عبدالصمد 2، لک وڈ 8، سفیان مقیم 4 رنز اور الرازی جوزف بغیرکھاتہ کھولےپویلین لوٹ گئے۔زلمی کے حسین طلعت کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی گلیڈی ایٹرز کے بولرز کے آگے زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹک سکا اور وہ 39 رنز بناکر نمایاں رہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی جانب سےفہیم اشرف نےتباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 5شکار کیےجبکہ خرم شہزاد نے2کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی، محمد عامر، ابرار اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی اننگز:
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان سعود شکیل اور فن ایلن نے کیا 46کےمجموعےپرفن ایلن 31رنزبناکروکٹ گنوابیٹھے، ریلی روسو 27رنز بناکر پویلین لوٹے،کپتان سعودشکیل 32رنزفراہم کرسکےجبکہ کوشال مینڈاس بھی32 رنز کی اننگزکھیل سکے۔
مارک چیمین 33 رنزبناکرنمایاں رہےجبکہ  فہیم اشرف ایک سکوربنانےمیں کامیاب ہوئےاور حسن نواز 8 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
پشاورزلمی کے جوزف نے تین جبکہ صائم ایوب نے دو اور لک ووڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Leave a reply