
پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل)10کےپہلےکوالیفائرمیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آبادیونائیٹڈ کو30 رنزسےشکست دےکرفائنل کےلئےکوالیفائی کرلیا۔
لاہورکےقذافی سٹیڈیم میں کھیلےگئےپی ایس ایل10کےپہلےکوالیفائرمیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےکپتان سعودشکیل نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔جوکہ کافی فائدہ مندثابت ہوا،گلیڈی ایٹرزنےپہلےبیٹنگ کرتےہوئے مقررہ 20اوورزمیں 6 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائےہداف کےتعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈکی ٹیم 20 ویں اوور میں 179 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔
اسلام آبادیونائیٹڈکی اننگز:
اسلام آبادیونائیٹڈکی جانب سےاننگزکاآغاز ایلکس ہیلزنےکیاجوکےبغیرکھاتہ کھولےواپس پویلین لوٹ گئے۔پھرصاحبزادہ فرحان اوروین ڈرڈبوسن نے میدان سنبھالا دونوں نےٹیم کوعمدہ سکورفراہم کیا۔تاہم وین ڈر ڈیوسن 35 رنزبناکروکٹ گنوابیٹھےجبکہ صاحبزادہ فرحان 52 رنز بناکرآؤٹ ہوگئے۔
اسلام آبادیونائیٹڈکےکپتان شاداب خان صرف 16رن کےمہمان ثابت ہوئے۔سلمان آغا نے 44 رنز بنائے جس کے بعد کوئی بیٹر وکٹ پر نہ ٹک سکا اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم آخری اوور میں 179 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
کوئٹہ کی جانب سےعثمان طارق نے3کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد عامر، وسیم جونیئر اور فہیم اشرف نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی اننگز:
کوئٹہ کی جانب سے اننگز کا آغازکپتان سعود شکیل اور فن ایلن نے کیا تاہم ابتدا میں ہی سعود آؤٹ ہوگئے ،پھر فن ایلن اور رائیلی روسو نےٹیم کو 44 رنزفراہم کئےجبکہ روسو 16 رنز بنا کروکٹ گنوابیٹھے۔حسن نوازبھی 6سکورکےمہمان ثابت ہوئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی جانب سے فن ایلن 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔دنیش چندی مل اور فہیم اشرف کی جارحانہ اننگز کی بدولت کوئٹہ نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے۔دنیش چندی مل 48 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ فہیم اشرف نے 45 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
اسلام آبادیونائیٹڈکی جانب سےبین ڈی وارشیوس اور سلمان ارشاد نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
30 رنز کی فتح کے ساتھ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
واضح رہےکہ دوسراکوالیفائرجیتنےوالی ٹیم 23مئی کواسلام آبادیونائیٹڈ کےساتھ دوسرے ایلیمینٹر میں مدمقابل ہوگی ۔میگاایونٹ کافائنل 25مئی کوکھیلاجائےگا۔
ایشیاکپ 2025کاممکنہ وینیواورشیڈول جاری
جولائی 2, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔