پی سی بی نےپی ایس ایل 10کانیاشیڈول جاری کردیا

0
11

دوبارہ رونقیں بحال،پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )نےپی ایس ایل10 کا نیا شیڈول جاری کردیا۔
سیٹی بجے گی ، میدان سجے گا،کھیل جمے گا،پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 10 کانیاشیڈول جاری کردیاگیا۔
پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل) کے بقیہ آٹھ میچز 17سے25 مئی تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں لیگ کے آخری چار میچز کھیلے جائیں گے۔قذافی سٹیڈیم لاہور پلے آف مرحلے کی میزبانی کرے گا جس میں فائنل بھی شامل ہے۔
نئے شیڈول کے تحت 17 مئی کو راولپنڈی میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔18 مئی کو راولپنڈی سٹیڈیم میں ڈبل ہیڈر میں پہلےمیچ میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیمیں ٹکرائیں گی جبکہ اسی روز لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کےدرمیان مقابلہ ہوگا۔
نئےشیڈول کےمطابق 19 مئی کو راولپنڈی سٹیڈیم میں آخری لیگ میچ اسلام آباد یونائٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔21 مئی کو لاہور میں پہلا کوالیفائر کھیلا جائے گا۔ 22مئی کو ایلیمنیٹری ون ہوگا ۔جبکہ23 مئی کو کوالفائر ٹو ہوگا۔25 مئی کو پی ایس ایل کا فائنل قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
لیگ کا واحد دوپہر کا میچ تین بجے اور اس روز ڈبل ہیڈر میچ آٹھ بجے ہوگا۔ رات کے دیگر میچز ساڑھے سات بجے شروع ہونگے۔
واضح رہےکہ میگاایونٹ کےمیچز 11 اپریل سے18 مئی تک لاہور ،کراچی، راولپنڈی اور ملتان میں جاری تھےکےبھارتی اشتعال انگیزی کی وجہ سےایونٹ فوری طورپرمعطل کرناپڑاتھاجس کےبقیہ میچزاب 17 سے 25مئی تک زندہ دلان لاہوراورراولپنڈی میں ہونگے۔

Leave a reply