پی سی بی نےچیمپئنزون ڈےکپ کےشیڈول کااعلان کردیا

0
8

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نےچیمپئنزون ڈےکپ کےشیڈول کااعلان کردیا۔
ٹورنامنٹ 12 سے 29 ستمبر تک اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ میں 150 بہترین کرکٹرز حصہ لیں گے۔ افتتاحی میچ پینتھرز اور وولوز کے درمیان کھیلا جائے گا۔پچاس اوورز کا یہ ٹورنامنٹ سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔
شیڈول کےمطابق سولہ ستمبر کا میچ صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوگا ، بقیہ تمام میچزدوپہر 3 بجے شروع ہونگے۔ شریک ٹیمیں اسٹالیئنز، ڈولفنز، وولوز، پینتھرز اور لائنز ہونگی۔


واضح رہےکہ پی سی بی پہلےہی پانچ چیمپئن مینٹورز کا اعلان کرچکا ہے جن میں وقایونس، مصباح الحق، ثقلین مشتاق، شعیب ملک اور سرفراز احمد شامل ہیں۔

Leave a reply