پی سی بی کےزیراہتمام امپائرزاورمیچ ریفریزکی ورکشاپ کاانعقاد

0
31

پاکستان کرکٹ بورڈکےزیراہتمام قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں امپائرزاورمیچ ریفریزکےلئےدوروزہ ورکشاپ کاآغازہوگیا۔ورکشاپ آج اورکل جاری رہےگی۔

آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائر احسن رضا اور آئی سی سی کے انٹرنیشنل پینل امپائر آصف یعقوب ورکشاپ کو کنڈکٹ کریں گے ،جس میں 59 شرکاء شرکت کریں گے۔
ورکشاپ کا مقصد امپائرز اور میچ ریفریز کو پلیئنگ کنڈیشنز، ضابطہ اخلاق، لباس اور سازوسامان کے ضوابط اور کرکٹ میچوں کو سپر وائز سے متعلق دیگر معاملات میں ہونے والی ترامیم سے آگاہ کرتے ہوئے عصرحاضر کے تقاضوں کے لیے تیار کرنا ہے۔

Leave a reply