
تحریک انصاف کےاحتجاج کےپیش نظرحکومت نےصوبےمیں امن وامان برقراررکھنےکےلئےپاک فوج کوطلب کرلیا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت سے فوج تعینات کرنے کی استدعا کر دی۔ صوبے کے 6 اضلاع میں پاک فوج کو طلب کیا گیا ہے۔ پاک فوج حساس عمارتوں، ائیرپورٹس سمیت اہم عمارتوں کا کنٹرول سنبھالے گی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاق کو پاک فوج کی تعیناتی کے لیے خط لکھ دیا۔
پاک فوج کی خدمات طلب کرنے کا نوٹیفکیشن جی ایچ کیو ارسال کر دیا گیا، پنجاب کے تمام کور ہیڈکوارٹرز کو بھی نوٹیفکیشن کی کاپی بھجوا دی گئی۔
پنجاب حکومت کےجاری کردہ نوٹیفکیشن کےمطابق آئین کےآرٹیکل 245 کے تحت مسلح افواج کی تعیناتی پر عملدرآمد کرائیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فوج طلبی کا فیصلہ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے اجلاس میں کیا گیا، مسلح جتھوں کی جانب سے حملے کی معلومات پر آرمڈ فورسز کو کارروائی کا اختیار ہو گا، مسلح افواج کو انتشار پھیلانے والوں سے سختی سے نمٹنے کا اختیار ہو گا۔
نوٹیفکیشن میں مزیدکہاگیاہےکہ پولیس کی عدم موجودگی میں مسلح افواج جرم روکنے کے لیے کسی بھی شخص کو تحویل میں لے سکیں گی۔ رولز کے تحت آرمڈ فورسز کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے سیکشن پانچ کے اختیارات حاصل ہوں گے۔
تحریک انصاف کی اکثریت لانگ مارچ نہیں چاہتی ،محسن نقوی
ستمبر 21, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
بیرسٹرسیف نےمخصوص نشستوں سےمتعلق ردعمل دےدیا
جولائی 8, 2025 -
صرحا اصغر:رمضان میں سحری اور افطاری میرے شوہر بناتے ہیں
مارچ 21, 2024 -
ٹی 10لیگ :پی سی بی نے9کھلاڑیوں کواین اوسی جاری کردئیے
نومبر 14, 2024
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














