پی ٹی آئی کوایک بارپھرجلسےکی اجازت مل گئی

0
14

ڈپٹی کمشنراسلام آبادنےایک مرتبہ پھرسےتحریک انصاف کو8ستمبر کو دارالحکومت میں جلسہ کرنے کی اجازت دےدی۔

8ستمبرکےجلسےکااین اوسی تحریک انصاف کےصدرعامرمغل کےنام جاری کیاگیا۔
اسلام آبادانتظامیہ نے پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کو جلسہ کرنے کی اجازت دے دی۔نوٹیفکیشن ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے جاری کیا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق اسلام آباد انتظامیہ نے 22 اگست کا این او سی مذہبی جماعتوں کےاحتجاج کی وجہ سے منسوخ کیا، 8 ستمبر کو انتظامیہ جلسے کو سیکیورٹی فراہم کرے گی،جلسہ کرنے والے افراد کسی بھی شہری کے بنیادی حقوق کو متاثر نہیں کرینگے، لوگ شام چار بجے اکھٹے ہونگے اور 7 بجے جلسہ ختم کرنا ہوگا۔
انتظامیہ کی جانب سے 40 ہدایات کیساتھ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق یہ جلسے کی انتظامیہ کی ڈیوٹی ہوگی کہ جلسہ ختم کرنے کے بعد کارکنان کو منتشر کیا جائے،8 ستمبر کو کارکنان کو جلسہ گاہ میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Leave a reply