چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد سے سینیٹر بشریٰ بٹ کی ملاقات

0
14

چئیرپرسن  سارہ احمد نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔

سینیٹر بشریٰ بٹ نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مختلف سیکشنز کا دورہ کیا۔ سینیٹر بشریٰ بٹ بچوں کے ہاسٹل گئیں اور چائلڈ پروٹیکشن سکول کا دورہ کیا۔

سینیٹر بشریٰ بٹ نے بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور بچوں سے بات چیت کی۔ سینیٹر بشریٰ بٹ نے سپورٹس روم اور ایکٹیویٹی روم کا بھی دورہ کیا۔

سینیٹر بشریٰ بٹ نے چئیرپرسن سارہ احمد کی خدمات اور بچوں کے تحفظ کیلئے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو آفتاب احمد خان اور دیگر افسران بھی موجود۔

Leave a reply