ڈاکٹرشاہدصدیق قتل کیس میں اہم پیشرفت

0
9

ڈاکٹرشاہدصدیق قتل کیس میں ملزم کاجسمانی ریمانڈمنظورکرلیاگیا۔
ڈاکٹرشاہدصدیق قتل کیس کی سماعت ماڈل ٹاؤن کچہری لاہورمیں ہوئی، پولیس نے گرفتار ملزم ریاض کو عدالت کے روبرو پیش کردیا ۔
عدالت نے ملزم ریاض کاپانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا،عدالت نے ملزم کو دوبارہ 30 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا۔
پولیس نےموقف اختیارکیاکہ ملزم ریاض سے موبائل فون ،بنک ٹرانزیکشن ،رقم اور اسلحہ برآمد کرنا ہے۔
پولیس نےاستدعاکی کہ ملزم کا دس روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔

Leave a reply