رہنماتحریک انصاف ڈاکٹرشاہدقتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی،واردات میں استعمال ہونےوالی گاڑی برآمدکرلی گئی۔
گاڑی کی جعلی اور اصلی دونوں نمبر پلیٹس کے ساتھ تصاویر سامنے آگئیں،وقوعہ کے وقت گاڑی کو جعلی نمبر پلیٹ AHC:798 لگائی گئی ،لاہور سے نکلنے کے بعد ملزمان نے گاڑی کو اصل نمبر پلیٹ AAF:450 لگائی ۔
مرکزی ملزم شہریار کی والدہ شہناز کے نام پر گاڑی لی گئی ،شہناز کے شوہر سجاد نے بیوی کو گاڑی لیکر دینے کا کہاشہناز کا بھتیجا گاڑی لیکر آیا اور گاڑی سجاد کے حوالے کی رینٹ اے کار والے مالک کو تاحال کرایہ وصول نہیں ہوا۔گاڑی وہاڑی سے تین دن کے لیے کرائے پر لے گئی ۔
مرکزی ملزمان شہریار،شہریار کے والد سجاد اور چچا شاہد تاحال مفرور ہیں ۔پولیس نے قتل کیس میں مقتول کے بیٹے سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کررکھا ہےشاہد صدیق کے قتل کی ڈیل ایک کروڑ 60 لاکھ میں طے پائی ،ملزم شہریار نے 16 لاکھ 75 ہزار روپے وصول کیے ۔
فارم45اور47کےپروپیگنڈےکی کہانی سامنےآنےوالی ہے،بلاول
ستمبر 14, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔