ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کےاستعفےکی اندرونی کہانی سامنےآگئی

0
13

ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹرجہانزیب کےاستعفےکی اندرونی کہانی منظرعام پرآ گئی۔
ذرائع کےمطابق وفاقی وزیرپروفیسر احسن اقبال ڈاکٹر جہانزیب کی کارکردگی سے ناخوش تھے۔احسن اقبال نے متعدد مرتبہ وزیر اعظم شہباز شریف کو ڈاکٹرجہانزیب کی منفی اپروچ پر اعتماد میں لیا،بجٹ کے دوران ترقیاتی بجٹ کو حتمی شکل دینے میں ڈاکٹر جہانزیب کی کم علمی اور سوچ سامنے آئی۔
ذرائع کاکہناہےکہ ڈاکٹر جہانزیب جس صوبہ میں بھی رہے ناکام تجربے کرتے رہے،ڈاکٹر جہانزیب کے کسی منصوبے پر عملدرآمد نہ ہوسکا ،جس منصوبہ پر بھی کام کیا اسکی لاگت کروڑوں روپے بڑھا دی ،پی ڈبلیو ڈی کو بند کروانے میں ڈاکٹر جہا نزیب کا ہاتھ تھا،پی ڈبلیو ڈی بند کروانے کے بعد متبادل پلان دینے میں ناکام رہے۔
ذرائع کےمطابق پروفیسر احسن اقبال نے تمام صورتحال سے متعلق میاں نواز شریف کو آگاہ کیا،مسلم لیگ کے دور میں احسن اقبال کو وزیر اور ڈپٹی چیئرمین کا عہد ہ دیا گیا تھا۔میاں نواز شریف نے ڈاکٹر جہانزیب کی مایوس کن کارکردگی پر وزیراعظم سے بات کی،وزیراعظم نے ڈپٹی چیئرمین سے عہدہ واپس لیکر پروفیسر احسن اقبال کودیا۔

Leave a reply