کار وبارکےاختتام پرڈالرکی قیمت میں ردوبدل

0
10

کاروبارکےاختتام پرڈالرکی قیمت میں ردوبدل کردیاگیا۔انٹربینک میں ڈالرمہنگاجبکہ اوپن مارکیٹ میں سستاہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق انٹربینک میں کاروبارکےاختتام پرڈالر10 پیسے مہنگا ہوا، انٹربینک میں ڈالر 278.51 روپے سے بڑھ کر 278.61 روپے پر بند ہوا۔
کاروبارکےاختتام پراوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 پیسے سستا ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 50 پیسے پر بند ہوا ۔
کاروبارکےاختتام پر اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈانڈیکس 150 پوائنٹس کے اضافے سے 79 ہزار 992 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ دن بھر مجموعی طور پر 444 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔180 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 212 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔
مارکیٹ میں 36 کروڑ 54 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔ اسٹاک مارکیٹ میں 18 ارب 98 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 80,114 جبکہ کم ترین سطح 79,708 پوائنٹس رہی ۔

Leave a reply