گوگل کروم کے اینڈرائیڈ صارفین کیلئے کارآمد فیچر متعارف

0
39

دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نےاپنے ویب براؤزر کروم میں کارآمد فیچر متعارف کروادیا، جو ایسے صارفین کیلئے بہترین ثابت ہوگا ،جو اس ویب براؤزر پر مضامین پڑھنے کے عادی ہیں۔

کمپنی کے مطابق گوگل کے مقبول ویب براؤزر کے اینڈرائیڈ ورژن میں Listen to this page نامی فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے۔اس فیچر کے ذریعے صارفین کروم ایپ کے اندر کسی ویب پیج کو بلند آواز میں سن سکیں گے۔ اس فیچر پر کافی عرصے سے کام کیا جا رہا تھا اور یہ ان صارفین کیلئے مددگار ثابت ہوگا، جو مصروفیت کے باعث کسی مضمون کو حرف بہ حرف پڑھ نہیں سکتے،اب وہ ویب پیجز کو سن سکیں گے۔

یہ فیچر تمام ویب سائٹس پر کام نہیں کرے گا ،جبکہ جن سائٹس پر اسے استعمال کرنا ممکن ہے، وہاں بھی اسے خود دریافت کرنا ہوگا۔ابھی یہ فیچر انگلش، فرنچ، جرمن، عربی، ہندی اور سپینش زبانوں میں کام کرے گا۔کمپنی کے مطابق یہ فیچر بتدریج تمام صارفین کیلئے متعارف کرایا جا رہا ہے اور جلد دنیا بھر میں اسے استعمال کرنا ممکن ہوگا۔

Leave a reply