ہانیہ عامر کی بھارتی ریپر بادشاہ کے ساتھ مستیاں کرتے ویڈیو وائرل ویڈیوز
پاکستان ٹوڈے: ہانیہ عامر کی بھارتی ریپر بادشاہ کے ساتھ مستیاں کرتے ویڈیو وائرل، ویڈیوز پر صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے دونوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنی منفرد ویڈیوز کی وجہ سے ہر وقت خبروں میں رہنے والی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار، موسیقار اور ریپر بادشاہ کے ساتھ مزید ایک ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں، جہاں سے دوسرے سوشل میڈیا پیجز نے بھی اسے شیئر کیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے ہانیہ عامر اور بادشاہ کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں، جن میں دونوں کو بچوں کی طرح مستیاں کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اگرچہ ہانیہ عامر نے حال ہی میں ویڈیوز کو انسٹاگرام پر شیئر کیا، تاہم یہ تصدیقی طور پر نہیں کہا جا سکتا کہ ان کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیوز نئی ہیں یا پرانی ہیں؟ وائرل ہونے والی ویڈیوز میں ہانیہ عامر اور بادشاہ کو تنہا دیکھا جا سکتا ہے، ایک ویڈیو میں دونوں کو ایک ساتھ گلوکاری بھی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ہانیہ عامر نے بادشاہ کے ساتھ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں کھچوائی گئی تصاویر بی شیئر کیں
جب کہ ان کی ویڈیوز پر صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے دونوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔ پاکستانی صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے ہانیہ عامر سے سوال کیا کہ انہیں پاکستان میں اور کوئی مرد نہیں ملا تھا کہ انہوں نے بھارتی شخص کے ساتھ ویڈیوز بنائیں؟
اسی طرح بعض افراد نے دونوں کو بہن اور بھائی قرار دیتے ہوئے لکھا کہ اب دونوں پر پاکستان اور بھارت کے صارفین تنقید کریں گے۔
مصنف
فلم ’استری2‘کی اُڑن اُنچی نیاریکارڈبناڈالا
ستمبر 11, 2024’استری2‘نے’باہوبلی2‘کوشکست دےکرنیاریکارڈقائم کردیا
ستمبر 9, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
اداکارہ ریچاچڈھااورعلی فضل کےگھرننھےمہمان کی آمد
جولائی 20, 2024 -
سونےکی قیمت میں ردوبدل
جولائی 23, 2024 -
پنجاب کی عوام نے فتح سے بتا دیا لڑائی مار کٹائی نہیں چاہئیے
اپریل 22, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔