ہماری معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے،مہنگائی کی شرح کم ہورہی ہے،محمداورنگزیب
وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب نےکہاہےکہ ہماری معیشت بہتری کی جانب گامزان ہے،معاشی ترقی کیلئے اقدامات کئےجارہےہیں، مہنگائی کی شرح مسلسل کم ہورہی ہے۔ یہ ہمارا آخری آئی ایم ایف پروگرام اس صورت ہوگا جب ہم بنیادی اصلاحات کریں گے۔
اسلام آباد میں پاکستان اکنامک ڈیش بورڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان کا بینکنگ سیکٹر بہتری کی جانب گامزن ہونے کی خوشخبری ملکی معیشت کے لیے مثبت پیش رفت ہے حکومت کا پالیسی فریم ورک فراہم کرنے کا عزم اور بینکنگ سیکٹر کا سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے کا وعدہ دونوں مل کر معاشی ترقی اور مالیاتی استحکام میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ بینکنگ سیکٹر میں بہتری کا مطلب ہے کہ سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ ہوگا، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (SMEs) کو مالی معاونت ملے گی اور عام شہریوں کے لیے بھی بینکاری خدمات تک رسائی آسان ہوگی۔
محمداورنگزیب کامزیدکہناتھاکہ پائیدار معاشی استحکام کیلئے بنیادی اصلاحات لانا ہوں گی۔ہماری معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے معاشی ترقی کیلئے اقدامات کئےجا رہے ہیں، مہنگائی کی شرح مسلسل کم ہورہی ہے۔ یہ ہمارا آخری آئی ایم ایف پروگرام اس صورت میں ہوگا جب ہم بنیادی اصلاحات کریں گے۔ ہمیں اصلاحات کی جانب جاناہوگا، ہمیں ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح کو بڑھانا ہے۔ ہماری معیشت جس جگہ پر موجود ہے ہمیں اسے استعمال کرتے ہوئے ملک میں معاشی استحکام لانا ہے۔
رواں ہفتےڈالرکی قیمت میں اتارچڑھاورہا
اکتوبر 12, 2024ایس سی اوکااجلاس:ٹریفک پلان جاری
اکتوبر 12, 2024سونےکی قیمت میں دوسرےروزبھی اضافہ
اکتوبر 12, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پاکستان کیلئے سکواش کے میدان سےخوشخبری
اپریل 30, 2024 -
انسٹا گرام نے نوٹس فیچر کو مزید بہتر بنا دیا
جون 4, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔