یونائیٹڈ نیشن لیونگ انڈس پراجیکٹ ٹیم کی ایل ڈبلیو ایم سی ہیڈ آفس آمد

0
25
پاکستان ٹوڈے: سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کی وفد  سے ملاقات،کمپنی کی ورکنگ، چلنجز اور فیوچر پلاننگ پر تفصیلی گفتگو
تفصیلات کے مطابق انچارچ مانیٹرنگ شعیب ڈار کی شرکاء کو کمپنی پراجیکٹ اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال بارے بریفنگ, جی ایم پلاننگ ڈاکٹر کامران کی جانب سے لینڈ فل سائٹ، اربن فارسٹ، سولر پارک پراجیکٹس بارے بریفنگ۔
لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی پاکستان بھر کے لیے ویسٹ مینجمنٹ کا ماڈل نظام ہے، ڈپٹی سی ای او محمد اورنگزیب سمیت دیگر افسران بھی موجود، اقوامِ متحدہ کی لیونگ انڈس پراجیکٹ ٹیم پاکستان میں ماحول دوست اقدامات کے تحت وسیع منصوبوں پر کام کرنے کے لیے پالیسی مرتب کر رہی ہے۔
وفدکی آمد کا مقصد حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر پاکستان میں ویسٹ مینجمنٹ کے لیے بہترین انفراسٹرکچر پر کام کرنا ہے، ویسٹ ٹو انرجی، ویسٹ سیگریگیشن اور  ری سائیکلنگ کے منصوبوں کو فروغ دینے کے لیے شراکتی اقدامات کیے جائے گے۔
یونائیٹڈ نیشن لیونگ انڈس اور  ایل ڈبلیو ایم سی کمیونٹی موبلائزیشن ونگ پلاسٹک ری سائیکلنگ اور پلاسٹک کے استعمال میں کمی لانے کے لیے مل کر  عوامی آگاہی مہم چلائیں گے۔

Leave a reply