2024 سے اب تک 10 امریکی سائنسدان لاپتا یا ہلاک،تحقیقات پرغور

امریکا میں 2024 سے اب تک 10 امریکی سائنسدان پراسرار حالات میں لاپتا یا ہلاک ہو چکے ہیں، اور ان سب کو حساس جوہری یا ایرو اسپیس مواد تک رسائی حاصل تھی۔یہ واقعات معمول کے نہیں لگتے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان میں شامل کئی افراد فزکس، انجینئرنگ اور دیگر اعلیٰ سائنسی شعبوں کے ماہرین تھے، جبکہ ان واقعات میں ایک ممکنہ پیٹرن بھی دیکھا جا رہا ہے۔جب ان سائنسدانوں کے پس منظر اور ٹائم لائن کا جائزہ لیا جائے تو یہ واقعات محض اتفاق محسوس نہیں ہوتے بلکہ کسی نہ کسی انداز میں ایک دوسرے سے جڑے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔
یہی معاملہ وائٹ ہاؤس کے بریفنگ روم تک بھی پہنچ گیا، جہاں فاکس نیوز کے سینئر رپورٹر پیٹر ڈوسی نے براہِ راست سوال اٹھایا۔انہوں نے پوچھا کہ 2024 کے وسط سے اب تک 10 امریکی سائنسدان لاپتا یا ہلاک ہو چکے ہیں، اور اطلاعات کے مطابق ان سب کو خفیہ جوہری یا ایرو اسپیس مواد تک رسائی حاصل تھی، تو کیا ان واقعات کے آپس میں تعلق کی تحقیقات کی جا رہی ہیں؟اس کے جواب میں وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولائن لیوٹ نے کہا کہ انہوں نے یہ رپورٹ دیکھی ہے، تاہم ابھی متعلقہ اداروں سے بات نہیں ہوئی۔















