190ملین پاؤنڈریفرنس:بشریٰ بی بی کےوکیل نے تفتیشی افسرپرجرح کاآغازکردیا

0
19

190ملین پاؤنڈریفرنس میں بشریٰ بی بی کےوکیل نےتفتشی افسرپرجرح کا آغاز کردیا۔
اڈیالہ جیل میں 190ملین پاؤنڈریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کےجج ناصرجاویدراناکی۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔بشریٰ بی بی کےوکیل عثمان گل عدالت میں پیش ہوئے۔
بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل نے کیس کے تفتیشی افیسر میاں عمر ندیم پر جرح کا آغاز کردیا۔گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی کے وکیل ظہیر عباس چودھری نے کیس کے تفتیشی افیسر پر جرح مکمل کی تھی۔
بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل آئندہ سماعت پر بھی کیس کے تفتیشی افیسر پر جرح جاری رکھیں گے۔
نیب پراسیکیوٹرنےاستدعاکی کہ ہفتےکےروزبھی 190ملین پاؤنڈریفرنس پرسماعت کی جائے۔
وکلا صفائی کی درخواست پر عدالت نے ریفرنس پر سماعت 24 ستمبر تک کے لیے ملتوی کر دی۔

Leave a reply