9 مئی مقدمات: عمران خان کا فوجی تحویل میں نہ دینے کیلئے عدالت سے رجوع

0
14

9مئی مقدمات ، عمران خان نےفوجی تحویل میں نہ دینےکےلئے اسلام آبادہائیکورٹ سےرجوع کرلیا۔
عمران خان نے9مئی مقدمات میں ملٹری کورٹ ٹرائل کےلئےفوجی تحویل میں نہ دینےکےلئے اسلام آبادہائیکورٹ سےرجوع کرلیا۔
عمران خان نے وکیل عزیر کرامت بھنڈاری اور میاں سمیع الدین کے ذریعے درخواست دائر کی۔
درخواست میں موقف اپنایاگیاکہ فریقین کو بانی پی ٹی آئی کو فوجی تحویل میں دینے سے روکا جائے۔
درخواست میں استدعاکی گئی کہ فریقین کو ہدایت دی جائے ، بانی پی ٹی آئی کو سول ادارے اور سول عدالتوں میں ہی رکھا جائے۔
درخواست میں وفاق،آئی جی اسلام آباد،آئی جی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب،آئی جی جیل خانہ جات، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔

Leave a reply