وزیراعظم نے رمضان پیکج کو مزید بہتر بنانےکیلئےسفارشات مانگ لیں

وزیراعظم محمدشہبازشریف نے رمضان پیکج کو مزید بہتر بنانےکیلئےسفارشات مانگ لیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت رمضان پیکج پر جائزہ اجلاس منعقدہوا،اجلاس میں وزیراعظم نے پیکج کو مزید بہتر بنانے کے لیے سفارشات مانگ لیں۔
اجلاس سےخطاب کرتےہوئے وزیراعظم محمدشہبازشریف نےکہا کہ حکومت نےگزشتہ سال کم نرخوں پر کھانے پینے کی اشیا کی فراہمی کے لیے شفاف نظام ترتیب دیا۔ یوٹیلٹی سٹورز میں بدعنوانی کی وجہ سے مستحق افراد اپنےحق سےمحروم تھے۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےاُنہوں نےکہاکہ گزشتہ سال 40 لاکھ خاندانوں میں فی خاندان 5 ہزار روپے کے حساب سے 20 ارب روپے ڈیجیٹل والٹس کے ذریعےتقسیم کیے گئےتھے۔















