فیفاورلڈکپ 2026 نےمقبولیت میں ریکارڈ توڑ دئیے،150 ملین ٹکٹوں کی درخواستیں موصول

فیفاورلڈکپ 2026نےگزشتہ تمام ایونٹس کے مقبولیت میں ریکارڈ توڑ دئیے۔ اب تک دنیا کے 200 سے زائد ممالک سے 150 ملین سے زیادہ ٹکٹوں کی درخواستیں موصول ،جو دستیاب ٹکٹوں کے مقابلے میں تقریباً 30 گنا زیادہ ہیں۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے ہیں، جہاں ٹکٹوں کی درخواستوں کا سیلاب آ گیا ہے اور 150 ملین سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، جو کہ گزشتہ تمام ورلڈ کپ کے مجموعی شائقین سے بھی زیادہ ہے،اس کی بڑی وجہ ٹورنامنٹ کےفارمیٹ میں تبدیلی ہے۔جس میں شائقین کی غیر معمولی دلچسپی نے نئے ریکارڈز بنائے ہیں۔
فیفاورلڈکپ 2026رواں سال 11جون سے19جولائی تک امریکا، کینیڈا اور میکسیکوکی میزبانی میں کھیلاجائےگا۔میگاایونٹ میں اب 32کےبجائے48ٹیمیں حصہ لےرہی ہیں،جبکہ ٹورنامنٹ میں 104میچزہوں گے۔















