سوزوکی کی نئی گاڑی آسان اقساط پر حاصل کرنےکا شاندار موقع

نئی گاڑی خریدنے کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری، سوزوکی کی نئی گاڑی آسان اقساط پر حاصل کرنےکا شاندار موقع سامنے آ گیا۔
ایم سی بی بینک نے نئی سوزوکی گاڑیوں کیلئے Car4U اور Fleet4U پلیٹ فارمز کے تحت آٹو فنانسنگ پروگرام متعارف کروا دیا ۔ اس سکیم کے ذریعے صارفین کو سوزوکی کی مسافر اور کمرشل گاڑیوں کیلئے مالی معاونت فراہم کی جائے گی، جس کے تحت منظم قرض کی شرائط اور ضوابط لاگو ہوں گے۔ اس پروگرام کے تحت مارک اپ ریٹ ایک سالہ کائبر KIBOR کے ساتھ 3 فیصد ہے، جبکہ انشورنس کی قیمت 1.50 فیصد مقرر کی گئی ہے۔
ایم سی بیCar4U فنانسنگ کے تحت اہل صارفین کو ذاتی گاڑی کیلئے تین سال تک کی آسان قسطوں کی سہولت فراہم کی جائے گی، جبکہ بڑے بیڑے (Fleet) کی خریداری کیلئے ایم سی بی Fleet4U فنانسنگ دستیاب ہے، جس کی حد 30 ملین روپے تک ہے۔Car4U کے تحت انفرادی گاڑی کی خریداری کیلئے فنانس کی حد 3 ملین روپے تک ہے۔ اس فنانسنگ آپشن میں پروگرام کے تحت سوزوکی گاڑیاں خریدنے والے صارفین کیلئے ترجیحی ڈیلیوری کی سہولت بھی شامل ہے۔
ایم سی بی بینک کے مطابق یہ پیشکش 31 مارچ 2026 تک دستیاب ہوگی اور اس کے اطلاق کیلئے بینک کی معیاری شرائط و ضوابط کو پورا کرنا لازمی ہو گا۔















