لیسکومیں نیٹ میٹرنگ صارفین کیلئےنئی بلنگ پالیسی نافذ،نوٹیفکیشن جاری

0
8

لیسکومیں نیٹ میٹرنگ صارفین کےلئے نئی بلنگ پالیسی نافذکردی گئی،نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق نیٹ میٹرنگ صارفین کےلئےایکسپورٹ ریٹ میں66پیسےکمی،جبکہ فی یونٹ ایکسپورٹ ریٹ 25.98روپےسےکم ہوکر 25.32روپےمقررکردیاگیا،نئی بلنگ پالیسی جنوری 2026 کےبلنگ سائیکل سےنافذالعمل ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کہاگیاکہ منظورشدہ ڈی جی کیپسٹی سےزائدایکسپورٹ یونٹس پرپابندی عائدہوگئی،جبکہ اضافی ایکسپورٹ یونٹس کوڈی جی کپیسٹی کےتناسب سےمحدودکیاجائےگا،سی پی22کےتحت ایکسپورٹ یونٹس کی ایڈجسٹمنٹ جاری رہےگی۔

Leave a reply