پاک بھارت میچ بائیکاٹ: آئی سی سی اور پی سی بی کے مذاکرات، اہم پیش رفت متوقع

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کے معاملے پر آئی سی سی، پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بعد آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بڑے بریک تھرو کا امکان پیدا ہوگیا ۔
دوسری جانب امارات کرکٹ بورڈ نے پی سی بی سے رابطہ کرتے ہوئے بائیکاٹ کے فیصلے پر نظرِ ثانی کی درخواست کی ہے، جبکہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وزیراعظم شہبازشریف سے دوبارہ رابطے کا فیصلہ کر لیا ہے۔جس میں چیئرمین پی سی بی وزیراعظم سے آئی سی سی کی درخوست پر حتمی ہدایات لیں گے۔















