سونےاورچاندی کی قیمت میں پھراضافہ

0
6

کاروباری ہفتےکےدوسرےروزمقامی وعالمی مارکیٹ میں سونےاورچاندی کی قیمت میں پھراضافہ ہوگیا۔
سونےکوشادی بیاہ ودیگرتقریبات پربناؤسنگھارکےلئےاستعمال کیا جاتا ہے، مگر مہنگائی کےاس دورمیں یہ خواہش صرف ایک خواب ہی بن گیاہے۔کیونکہ مہنگائی کی وجہ سےغریب ہویاامیرسب پریشان ہے۔
مقامی صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق مقامی مارکیٹ میں 24قیراط کےحامل سونے کی قیمت میں 1500روپے کااضافہ ہونےسےفی تولہ سونےکی قیمت5لاکھ26ہزار 262روپےہوگئی،جبکہ 10گرام سونےکی قیمت میں1286روپےکااضافہ ہونےسے دس گرام سونےکی قیمت 4 لاکھ51ہزار184روپے ہوگئی۔اور چاندی کی فی تولہ قیمت8 ہزار 615روپے پر برقراررہی جبکہ 10گرام چاندی کی قیمت 7,385 روپے پرمستحکم رہی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت15ڈالربڑھنےسےعالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 5035ڈالرز پرپہنچ گیاتاہم عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 81.40ڈالرز پر برقرار رہی۔

Leave a reply