ٹی 20 ورلڈکپ: نیوزی لینڈنےیواےای کو10وکٹوں سےہرادیا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےگیارہویں میچ میں نیوزی لینڈنےیواےای کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔
چنئی میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ میں متحدہ عرب امارات نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔یو اے ای کی جانب سے محمد وسیم نے 66 جبکہ علی شان شرفو نے 55 رنز اسکور کیے، جبکہ میٹ ہنری نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں نیوزی لینڈ کے اوپنرز ٹم سائفرٹ اور فن ایلن نے شاندار اور جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 174 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے 16ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ٹم سائفرٹ 89 اور فن ایلن 84 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
اس فتح کے ساتھ نیوزی لینڈ نے ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی، اس سے قبل کیویز نے اپنے پہلے میچ میں افغانستان کو شکست دی تھی۔















