سرداراخترمینگل کاقومی اسمبلی کی رکنیت سےاستعفامنظور

0
7

بلوچستان نیشنل پارٹی کےسربراہ سردار اخترمینگل کاقومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفامنظور کرلیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق سپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق نےسربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی سرداراخترمینگل کااستعفاتقریباً 17ماہ بعدمنظورکیا۔
سرداراخترمینگل نےقومی اسمبلی کی رکنیت سےتین ستمبر2024کو استعفا دیا تھا۔ سربراہ بی این پی بلوچستا ن کےحلقہ این اے256خضدارسےرکن قومی اسمبلی تھے۔
انہوں نے یہ استعفیٰ بلوچستان کی اُس وقت کی صورتحال اور صوبے کی پسماندگی کے خلاف بطور احتجاج 3 ستمبر 2024 کو پیش کیا تھا۔
سپیکر نے تقریباً 17 ماہ کی طویل تاخیر کے بعد اور رکن اسمبلی سے ذاتی طور پر تصدیق کرنے کے بعد اسے منظور کیا ہے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) کو اس فیصلے سے باقاعدہ آگاہ کر دیا ہے تاکہ نشست کو خالی قرار دے کر ضمنی انتخاب کی تیاری کی جا سکے۔

Leave a reply