PMA کاکول پاسنگ آؤٹ پریڈ: لیڈی کیڈٹ مریم طارق شاندار کارکردگی پر کمانڈنٹ کین کی حقدار قرار

0
6

پاکستان ملٹری اکیڈمی (PMA) کاکول میں ہونے والی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران 28ویں لیڈی کیڈٹ کورس کی کورس جونیئر انڈر آفیسر مریم طارق کو ان کی شاندار کارکردگی پر باوقار ‘کمانڈنٹ کین’ (Commandant’s Cane) کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
154ویں پی ایم اے لانگ کورس اور دیگر الحاق شدہ کورسز کی اس مشترکہ تقریب میں کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ، جنرل سید عامر رضا (نشانِ امتیاز ملٹری، ستارۂ بسالت) نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور مریم طارق سمیت تمام نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے کیڈٹس کو اپنے ہاتھوں سے میڈلز اور اعزازات دیے۔ لیڈی کیڈٹ مریم طارق کو ملنے والا یہ اعزاز اکیڈمی میں خواتین کیڈٹس کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور سخت تربیت کا ایک شاندار اعتراف ہے۔

Leave a reply