فیفا ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ ٹیم چوری کی واردات کا شکار، اہم سامان غائب

0
10

فیفا ورلڈ کپ میں اپنے پہلے میچ سے قبل انگلینڈ کی قومی فٹبال ٹیم کو غیر متوقع صورتحال کا سامنا کرنا پڑ گیا، جب ٹیم کا سامان چوری ہونے کی اطلاع سامنے آئی۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنساس سٹی میں کھلاڑیوں کے سامان کی منتقلی کے لیے استعمال ہونے والی گاڑی کے تالے توڑ کر نامعلوم افراد سامان لے اڑے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق چوری شدہ اشیا میں ٹریننگ کے جوتے، فٹبالز اور دیگر کھیلوں کا سامان شامل ہو سکتا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فٹبال ایسوسی ایشن چوری ہونے والے سامان کی مکمل تفصیلات جمع کرنے اور نقصان کا تخمینہ لگانے میں مصروف ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیم کے کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کی آمد سے قبل سامان کنساس سٹی پہنچایا گیا تھا، جبکہ انگلینڈ اسکواڈ ہفتے کے روز وہاں پہنچنے والا ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور فٹبال حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چوری کے شبے میں دو افراد کو حراست میں بھی لیا جا چکا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ اس واقعے سے انگلینڈ ٹیم کی ابتدائی تیاریوں پر اثر پڑ سکتا ہے، کیونکہ ٹیم نے اتوار کو اپنا پہلا ٹریننگ سیشن کرنا ہے۔

Leave a reply