آزادکشمیرمیں سیاسی سرگرمیاں تیز،حکمران جماعت متحرک

آزادکشمیرمیں سیاسی سرگرمیاں تیزہونےسےحکمران جماعت متحرک ہوگئی۔
ذرائع کےمطابق صدرآصف علی زرداری نےپی پی آزادکشمیرکی پارلیمانی پارٹی کااجلاس طلب کرلیا، اجلاس آج شام ساڑھے7بجےایوان صدراسلام آبادمیں منعقدہوگا، چیئرمین پی پی بلاول بھٹوزرداری کی بھی اجلاس میں شرکت متوقع ہے۔
ذرائع کاکہناہےکہ پیپلزپارٹی آزادکشمیرکی پارلیمانی پارٹی اورمرکزی قیادت شرکت کرےگی،صدرآزادکشمیرکےانتخاب سےمتعلق اہم مشاورت کی جائےگی،ڈپٹی سپیکرکےخلاف عدم اعتماد پرحتمی فیصلہ کیےجانےکاامکان ہے۔
ذرائع کابتاناہےکہ آزادکشمیرمیں پی پی حکومت کی کارکردگی پرتفصیلی جائزہ لیاجائےگا،سیاسی صورتحال اورآئندہ جنرل الیکشن کی حکمت عملی پرغور کیا جائے گا،آزادکشمیرپیپلزپارٹی کی قیادت چوہدری ریاض کریں گے۔















