ن لیگ کے سابق رہنما زعیم قادری حرکت قلب بندہونےسے انتقال کرگئے

0
7

مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنما و زعیم حسین قادری حرکت قلب بندہونےسے انتقال کرگئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق وہ گزشتہ تین روز سے دل کے عارضے کے باعث لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے، جہاں آج صبح وہ جانبر نہ ہو سکے۔
زعیم قادری ان دنوں شاہد خاقان عباسی کی جماعت ’’عوام پاکستان پارٹی‘‘ سے وابستہ تھے اور پنجاب میں اس کے ترجمان کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔
ان کی نمازِ جنازہ آج شام بعد از نمازِ مغرب لاہور میں26 لارنس روڈ پر ادا کی جائے گی۔
زعیم حسین قادری 25 دسمبر 1964 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔وہ 2008 سے 2018 تک رکن پنجاب اسمبلی رہے، زعیم قادری بطور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے مشیر بھی رہے اور انہوں نے بطور ترجمان پنجاب حکومت کی بھی ذمہ داریاں نبھائیں تاہم 2018 میں پارٹی اختلافات کے باعث وہ مسلم لیگ ن سے علیحدہ ہو گئے۔
زعیم حسین قادری کی اچانک وفات پرسیاسی و سماجی حلقوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Leave a reply