متحدہ عرب امارات نے پاکستان کی قرض واپسی کی تاریخ میں توسیع کردی

0
10

متحدہ عرب امارات نےپاکستان کے2ارب ڈالرکےڈپازٹ میں آئندہ دوماہ کےلئےتوسیع کردی۔
متحدہ عرب امارات نےپاکستان کے2ارب ڈالرکےڈپازٹ میں آئندہ دوماہ تک توسیع کی جس کےبارےمیں ایک اعلیٰ عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ یو اے ای نےرواں سال 17 اپریل تک دو ماہ کے لیے اس رقم کو رول اوور کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔
ذرائع کابتاناہےکہ نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈارنےرواں ہفتے متحدہ عرب امارات کےحکام سےرابطہ کیا،جس میں یہ یقین دہانی کرائی گئی۔
اعلیٰ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ عرب امارات نے یہ مختصر مدتی توسیع 6.5 فیصد شرح سود پر دی ہے، متعلقہ حکام کی جانب سے باقاعدہ منظوری کسی بھی وقت موصول ہونے کی توقع ہے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین تیسرے جائزہ مذاکرات سے امارات کے اس اقدام کو اہم قراردیاجارہاہے، یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایک ماہ کی سابقہ توسیع ختم ہونے میں محض چار دن باقی تھے۔
متحدہ عرب امارات کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے بعد اسلام آباد دوبارہ طویل مدتی رول اوور کے لیے رابطہ کرے گا۔
خیال رہےکہ رواں سال جنوری میں بھی یواےای نےرقم کی میعاد ختم ہونے پر ایک ماہ کی توسیع دی تھی جبکہ ایک ارب کی تیسری قسط جولائی 2026 میں واجب الادا ہوگی۔

Leave a reply